Saturday 12 March 2011

جاپان میں زلزلہ Tsunami in Japan- Huge Disaster, over 22000 death

جاپان ، زلزلہ سے متاثرہ جوہری پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد ملک میں ایٹمی سانحے کا خطرہ بڑھ گیا ، زلزلے اور سونامی کی تباہ کاریوں میں ہلاکتوں کی تعداد 22000سے تجاوز کرگئی :
جاپان میں زلزلہ سے متاثرہ جوہری پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد ملک میں ایٹمی سانحے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ جبکہ زلزلے اور سونامی کی تباہ کاریوں میں ہلاکتوں کی تعداد 22000 سے تجاوز کرگئی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ جاپان کے فوکو شیما پاور پلانٹ نمبر ون میں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد ایٹمی پلانٹ سے دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے ۔گزشتہ روز آٹھ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کے بعد پانچ جوہری پاور پلانٹس پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کر رکھاہے ۔جاپانی ایٹمی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ پانی بھرنے سے جوہری ایندھن کی راڈیں پگھل سکتی ہیں