Thursday 19 March 2009

سیاچین گلیشئر نصف رہ گیا

سیاچین گلیشئر نصف رہ گیا

گزشتہ تین دہائیوں سے سیاچین تنازع بنا ہوا ہے
پاکستان اور بھارت کےدرمیان متنازع معملات میں شامل سیاچین گلیشیئر کا جسے دنیا کا بلند ترین ’محاذ جنگ‘ بھی قرار دیا جاتا ہے، ایک جدید تحقیق کے مطابق تقریباً نصف حصہ پگھل چکا ہے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک جیالجوسٹ راجیو اوپادھیائے کا کہنا ہے کہ سیاچین گلیشیئر جو کبھی ڈیڑھ سو کلو میٹر طویل تھا اب سکٹر کر صرف آدھا رہ گیا ہے۔
سیاچین گلیشیئر کے پاکستان اور بھارت دونوں ملک دعویدار ہیں۔ اسی کے دہائی کے بعد سے اس گلیشیئر پر بھارت نے مستقل طور پر اپنے فوجی تعینات کر دیئے تھے اور اس کے بعد سے دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان متعدد مرتبہ گولہ باری ہوتی رہی ہے۔

No comments: