Saturday, 26 April 2014

جہان مسلم

جہان مسلم 
عبد الصبور عبد النور ندوی
پاکستان: روز گار کے بہانے مسلمانوں کو مرتد بنانے کی مہم
صوبۂ پنجاب میں قادیانیوں کا نیا مرکز شہر بھیرہ ملک بھرمیں بیروزگاروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے، متعدد شہروں میں بکھرے قادیانیوں کے ایجنٹ غریب خاندانوں کو اپنے نرغے میں لے رہے ہیں، بھیرہ شہر بھیج کر ان کا مالی تعاون کیا جاتا ہے اور قادیانیت کا پیرو بن کر زندگی گزارنے کی تلقین کی جاتی ہے، بھیرہ وہ شہر ہے جہاں ملعون غلام احمد قادیانی کا خلیفہ حکیم نورالدین کا مسکن ہے، اور یہاں مالدار قادیانیوں کی برابر آمد و رفت ہوتی رہتی ہے۔ مقامی علماء نے ثبوتوں کے ساتھ حکومت کو اس ارتداد سے آگاہ کیا ہے، لیکن فوری طور پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ 
برازیل: لاطینی امریکا میں ڈائیلاگ سینٹر کے قیام کی تجویز
گزشتہ دنوں برازیل کے شہر ساؤ پالو میں اسلامک دعوتی سینٹر نے اپنا ۲۷ واں عالمی اسلامی کانفرنس بعنوان:’ مسلم اقلیات میں ڈائیلاگ کی اساس ‘منعقد کیا، جس میں ڈائیلاگ سینٹر کے قیام کی تجویز پر اتفاق ہوا، دنیا بھر کے مشارکین نے زور دیا کہ سینٹر کا قیام اسلام کے محاسن کی نشر و اشاعت میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔لیکن اس کے قیام سے پہلے اس میں کام کرنے والے افراد کی تربیت ضروری ہے، جو ڈائیلاگ کے مفہوم اور اسکے تقاضوں و اقدار کو سمجھ سکیں، کانفرنس میں نسل نو کی اسلامی تربیت اور نبی اکرم ﷺ کے غیر مسلموں سے مذاکرات واصول مناظرہ پر متعدد زبانوں میں کتابوں کی تالیف پر بھی زور دیا گیا۔
فلسطین: تاریخی شہر عکا کو یہودیانے کا پلان، اسرائیلی سازش بے نقاب
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے شہر عکا کو یہودیانے کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا: ۱۹۴۸ء میں اسرائیل کے ذریعے قبضہ کیا گیا یہ شہر عرب آبادی پر مشتمل ہے ۔ اور آج بھی قدیم اسلامی وراثت کا آئینہ دار ہے، گزشتہ دنوں یہودیوں نے پلان کے مطا بق بھاری رقم دے کر کئی گھروں کو خرید لیا اور اس میں دہشت گرد یہودیوں کو آباد کرایا، عرب تنظیموں نے عکا کے مسلمانوں کو خبردار کیا ہے کہ یہودی جتنی بھی لالچ دیں، پیشکش کریں، اپنی زمین اور گھر سے دستبردار نہ ہوں، اسے ظالموں کے ہاتھ فروخت نہ کریں۔
نیپال: کرائے کی کوکھ کی تولید کا نیا مرکز،بھارت کی مسلم خواتین یہودی نطفوں کی پرورش میں مبتلا 
بھارت میں کرائے کی کوکھ کی تولید پر پابندی کے خدشہ کے چلتے اور سماجی عار نہ جھیل پانے والی غریب خواتین اب نیپال کا رخ کر رہی ہیں، یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کاٹھمانڈو میں گزشتہ دنوں جنم درتا کے لئے درجنوں مسلم خواتین موجود تھیں، اسرائیل کے درجنوں جوڑوں نے ممبئی کے غریب خواتین کی کوکھ کرائے پر لے کر بچوں کو جنم دلوایا، چونکہ نیپال میں ابھی اس حوالے سے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں ہے اس لئے یہاں کی زمین کرائے کی کوکھ کی تو لید کے لئے ہموار نظر آتی ہے۔ مسلم تنظیموں اور جماعتوں کو اس جانب بیداری مہم اور اس قبیح فتنے میں مبتلا ہونے سے بچانے کے لئے تحریک کی ضرورت ہے۔
وسطی افریقہ میں عیسائی دہشت گردوں نے مسجد پر دھاوا بول کر ۲۳ مسلمانوں کو شہید کردیا 
ملک وسطی افریقہ کی راجدھانی بانگے میں واقع جامع مسجد نور الاسلام میں ۲۳مسلمان خواتین ، بچوں، بزرگوں اور جوانوں کو نماز کے دوران بالکا کے عیسائی دہشت گردوں نے بے دردی کے ساتھ گولیوں سے بھون دیا، بعد ازاں علاقے کا محاصرہ کر لیا اور لاشوں کو دفنانے کے لئے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دی، نتیجتا امام مسجد نے مسجد کے صحن میں دفنانے کا فیصلہ کیا۔ یہ اندوہناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلمانوں کے سیاسی گروپ نے بد عنوان عیسائی صدر کو بر طرف کردیا۔ واضح ہو وہاں ۱۵ فیصد مسلمان آباد ہیں۔ **

Tuesday, 21 May 2013

اخبار جہاں Akhbare-jahan

اخبار جہاں

عبد الصبور ندوی

برازیلی مسلمانوں کا عالمی فٹبال کپ 2014 کے موقع پر دعوتی پلان تیار
2014 سن برازیل کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، وہاں منعقد ہو رہے اولمپک اور فٹبال کے عالمی میلے کے موقع پر غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دینے کے مقصد سے مسلم تنظیموں نے ایک پلان تیار کیا ہے، توقع ہے کہ دنیا بھر سے شائقین کی بہت بڑی تعداد میچیز دیکھنے کے لئے امنڈے گی، اس قیمتی موقع کو ہاتھ سے نہ جانے کا عزم کرتے ہوئے اسلامی تنظیموں کے اتحاد نے ہر طرح کے امکانات کو بروئے کار لانے کا منصوبہ بنا لیا ہے، برازیل میں اس وقت ایک ہزار سے زائد مساجد ، جبکہ پندرہ لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں، اسلام کے آفاقی پیغام کو برازیلی قوم اور غیر ملکیوں تک پہنچانے کے لئے بازار، میٹرو اسٹیشنس،ائر پورٹ، یونیورسٹیز، کھیل میدان، بس اسٹینڈس، لائبریریوں اور کتابی میلوں کا انتخاب ہوا ہے،عالمی کپ کے موقع پر اسلام کی سچی تصویر پیش کرنے کے لئے درج ذیل چیزوں کا اہتمام کیا گیا ہے:

۱۔فٹبال کے مشہور کھلاڑیوں سے ملاقات اور تحفوں کے ساتھ دعوت اسلام۔
۲۔اس تحریک کا شعار ’اعرف الاسلام‘(اسلام کو پہچانو) قرار پا یا ۔
۳۔اسٹیڈیم کے قریب دعوتی آفسوں کا قیام، اور رابطہ کے لئے ہر شہر میں ایک ٹیم، جو ٹیلیفون پر اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔
۴۔دعوتی وین(گاڑیاں): مخصوص گاڑیوں کو موبائل وین کی شکل دی گئی ہے جہاں کتابوں ، پمفلٹوں کی تقسیم اور اسلام کے متعلق اشکالات کے جوابات دئے جائیں گے۔
۵۔قرآن کریم اور محاسن اسلام سے متعلق پرتگالی، اسپینی اور انگریزی زبانوں میں دس لاکھ کتب کی اشاعت۔
۶۔ چالیس ہزار دعوتی ٹی شرٹ کی تیاری،جسے دعاۃ و کارکنان پہنیں گے نیز غیر مسلموں میں تقسیم بھی کیا ائے گا۔
۷۔ ایک ہزار اسپیشل دعوتی بیگ ، جسے فٹ بال کھلاڑیوں کو ہدیہ کیا جائے گا۔
۸۔ پانچ لاکھ سی ڈیز کی تیاری ، جس میں اسلام کے متعلق پانچ ویڈیوز ہونگے اور جنہیں مفت تقسیم کیا جائے گا۔
۹۔ کھلاڑیوں کی قیام گاہ سے قریب نئی مساجد و مصلوں کی تعمیر کا فیصلہ۔ وغیرہ
اللہ ان کے دعوتی حوصلوں کو مزید توانائی عطا کرے، انہیں اجر جزیل سے نواز کر اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
tبرما کے ارکان صوبہ میں مسلمانوں کی معاشی ناکہ بندی
بے چارگی کے ماحول میں سانسیں لے رہے ارکان کے مسلمان جہاں سمندری طوفان سے کراہ رہے ہیں ، وہیں انہیں صفحۂ ہستی سے مٹانے اور معاشی ناکہ بندی کی بھر پور تیاریاں کر لی گئی ہیں،ملیشیا میں اسلامی تنظیموں کے شورائی کمیٹی کے سربراہ محمد عزمی نے انکشاف کیا ہے کہ بدھسٹ انتہا پسند صوبہ ارکان میں آباد بودھوں کے گھروں پر نشان لگانے کا کام کر رہے ہیں تاکہ مسلمانوں پر حملہ کرتے وقت وہ محفوظ رہ سکیں، تازہ احوال کے مطابق گزشتہ ماہ درجنوں مساجد و مدارس کو جلا کر راکھ کردیا گیا، اور ۱۵۰؍ سے زائد طلبہ ومسلم نوجوانوں کو ابدی نیند سلا دیا گیا،اسی پر اکتفاء نہ کرتے ہوئے بودھ پادریوں نے مسلمانوں کی معاشی ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے، جس سے حالات دھماکہ خیز ہوجائیں گے،اس کا مطلب ہے کہ اب مسلمان نہ تجارتی اداروں میں کام کر سکیں گے اور نہ ہی کھانے پینے کی بنیادی چیزوں کو بآسانی خرید سکیں گے۔ 
سابق سی آئی اے چیف خبر کے بدلے خاتون صحافی کی عزت لوٹنے کا عادی تھا
عراق، پاکستان اور افغانستان میں بے دردی سے مسلمانوں کا خون بہانے والے ا مریکی فوجی سربراہ اور سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ہوس کا پجاری تھا، اپنی زندگی کی معلومات دینے کے بدلے انہوں نے پاؤلا براڈویل کی درجنوں بار عزت لوٹی،متاثرہ خاتون کے انکشاف پر انہیں بھاری قیمت چکانی پڑی، اور وہ عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے، پاؤلا اس وقت ہاورڈ سے پی ایچ ڈی کر رہی تھیں، جس میں پیٹریاس کے بارے میں معلومات کو ضروری قرار دیا گیا تھا، اور اس کے حصول کے لئے پیٹریاس نے جسم کا مطالبہ کیا تھا، جسے پاؤلا نے مجبورا پورا کردیا تھا۔
فحاشی کے الزام میں گرفتار عورت کو امام مسجد سے روزانہ درس لینے کا حکم
پاکستان کے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد نے ایک انوکھے فیصلے میں فحاشی کے الزام میں گرفتار ایک خاتون کو ضمانت دیتے ہوئے انہیں امام مسجد سے روزانہ ایک گھنٹہ دین کا درس لینے کا حکم دیا ہے، فحش حرکات کے نتیجے میں گرفتار خاتون کو عدالت نے یہ مشروط ضمانت دے کر اس کی مشکلیں بڑھا دی ہیں، جامع مسجد زرغونی میں خواتین کے درس کا اہتمام نہیں ہے ، اس لئے انہیں کسی نسواں مدرسے میں بھیجا جاسکتا ہے،وکیل لطیف آفریدی کے بقول اس حکم پر خاتون کے لئے عمل آسان نہیں ہوگا۔
بے قصور خالد مجاہد کی موت نے ملک میں انصاف کا جنازہ نکال دیا 
با را بنکی اور فیض آباد کچہری بم دھماکوں کے بے قصورمبینہ ملزم خالد مجاہد کی عدالت میں پیشی کے بعد واپسی میں ہوئی دردناک موت نے پولیس کے کردار پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے،ایک دینی ادارے کے استاذ کو نمیش کمیشن کے مطابق جس طرح جھوٹے الزام میں پھنسایا گیا، وہ نہایت اذیت ناک اور قابل مذ مت حرکت ہے، آخر پولیس کے پاس اسلحوں اور آر ڈی ایکس کا کتنا بھنڈار ہے جو مسلم نوجوانوں کوْ جبرا اٹھانے اور جھوٹے آر ڈی ایکس دکھا کر ان کی زندگیوں سے کھلواڑ پر آمادہ ہے ! سابق آئی جی داراپوری کے بقول وکرم سنگھ نے خالد سے پانچ لاکھ روپئے مانگے تھے، اور کہا تھا کہ رقم دیدو، تمہارے بدلے کسی اورکو پھنسا لیں گے،پولیس کی اس دہشت گردی کا حکومتوں نے بھر پور ساتھ دیا،خالد کی موت طبعی نہیں تھی، اسے قتل کیا گیا ہے،ظلم وبربریت کی اس بد ترین مثال کے بعد مسلمانوں سے سوال ہے:کیا آپ ضمیر فروشی کی عادت ترک کر کے اُن سیاسی جماعتوں کو دفن کرنے کا عہد کریں گے جو اس ظلم میں برابر کی شریک ہیں؟یہ سوال چیختا رہے گا جب تک خالد کا خون نا حق رنگ نہ لے آئے۔

Monday, 20 May 2013

ورائے عقل ہے اہل جنوں کی تدبیریں


یہ اس وقت کی بات ہے جب قوم کا ایک 

بچہ تھا جو نیا نیا مسجد جانا شروع کیا تھا
وہ اکثر جمعہ کے خطبوں کو سمجھنے کی کوشش کرتا تھا
بھت ساری باتیں اس کے سر سے باؤنس ہوجاتی تھیں
لیکن وہ اپنی مسجد کے خطیب کے رو رو کر گڑ گڑا کر دعا مانگنئ کو کبھی نا بھول سکا اسے یاد ہے کہ وہ جمعہ کے دن خطیب کی دعا سنتا تھا جو کہتا تھا کہ " اے اللہ تو ہمارے فلسطینی بھائیوں کی مدد فرما"
پھر وہ بچہ تھوڑا بڑا ہوا تو خطیب نے کہا اے اللہ تو ہمارے فلسطین و شیشان کے بھائیوں کی مدد فرما
تھوڑا اور بڑا ہوا تو اس نے نے سنا کہ خطیب نے کہا اے اللہ تو ہمارے فلسطین شیشان اور افغانی بھائیوں ک مدد فرما
عمر نے ذرا اور کروٹ لی تو اس نے سنا کہ خطیب نے کچھ الفاظ اور بڑھالئے اور کہا :- اللھم انصر المسلمین فی فلسطین و شیشان و افغانستان و عراق-----------­----------
شعور نے ذرا اور ترقی کی تو سنا کہ خطیب کہ رہا تھا :- اے اللہ تو فلسطین شیشان افغانستان عراق اور شام کے رہنے والے مسلم مظلوم بھائیوں کی مدد فرما
اس کے بعد اس نے دیکھا کہ خطیب اپنی دعا میں مظلوم مسلمان ممالک کے نام بڑھانے کا عادی ہوگیا ہے اور امت مسلمہ سننے کی عادی ہوگئی ---
ایک دن وہ بچہ جو اب جوان ہوگیا ہے اس نتیجہ پر پہنچا کہ میرا یہ بزرگ خطیب ہے اس نے اب تک ہمت نہیں ہاری ہے
خطیب نے لاسٹ ٹائم کہا تھا :اے اللہ تو فلسطین شیشان و افغانستان و عراق و کشمیر و بورما کے مسلمان بھائیوں کی 
مدد فرما-----------­--
اس نے یاد کیا کہ قوم صرف بے دلی اور بد دلی سے آمین کہکر یہ سمجھتی ہے کہ ہماری زمہ داریاں ختم 
لیکن میں نے بھی تو سالوں میں سننے اور سمجھنے کے سوا کیا کیا ---کسے راہ دکھلاؤں اور کیسے--
کہتے ہیں کہ ہمارا یہ ہار نا ماننے والا خطیب ملت بھی اپنی قوم کی سست روی اور مقصد حیات و دین سے لا تعلقی دیکھ کر ٹھنڈا سا ہوگیا ہے 
اور کئی احباب کے کہنے پر وہ اب رسما و بادل نا خواستہ سہی جمعہ کے خطبے میں پورے شارٹ طریقے سے شارٹ کٹ ڈھونڈنے والی قوم کے ساتھ کھہ دیتا ہے :- اللھم انصر المسلمین فی کل مکان ------
میں سمجھتا ہوں کہ خطیب آج بھی تھک نہیں اسے قوم کی بے راہ روی نے تھکا دیا ہے آپ کو کیا لگتا ہے ----- 
امید کہ یہ کہانی آپ کو پسند آئی ہوگی مجھے ناول و افسانے لکھنے نہیں آتے کیوں کہ میری اسکرپٹ ہمیشہ کمزور ہوتی ہے.

حکیم میری نواؤں کا راز کیا جانے
ورائے عقل ہے اہل جنوں کی تدبیریں

کتبہ :- اے آر سالم فریادی