Sunday, 27 September 2020

آہ! پھوپھا جان/ تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی


 آہ! پھوپھا جان
تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی

عبد الصبور ندوی۔ کاٹھمانڈو



حضرت مولانا عبد المنان سلفی کو آج رحمہ اللہ لکھتے ہویے کلیجہ پھٹتا ہے، بے یقینی کی کیفیت ہے؛ نہیں وہ ابھی بھی ہمارے درمیان ہیں؛ قضا و قدر پر ایمان ہے اسی لئے احباب نے انھیں منوں مٹی تلے دفنا دیا؛ مرحوم نہ صرف ہمارے پھوپھا جان تھے بلکہ ایک سرپرست رہنما اور مربی تھے؛ لاک ڈاؤن کے تسلسل نے آخری دیدار سے بھی محروم کردیا؛ کیسے چلے گئے؟ اور اتنی جلدی یہ داغ مفارقت،  رب کریم! تو ان پر اپنی خصوصی رحمت کی برکھا نازل فرما۔
رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی
تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی

کائنات کی وسعتوں میں ایک شخص کی کمی کا احساس دیرپا نہیں ہوتا، دنیا کی ہلچل میں روزانہ کتنے جنازے اٹھتے ہیں، کتنی قبریں بنتی ہیں، اور کتنے چاند تاروں کو اپنی آغوش میں سمیٹ لیتی ہے۔ہر موت بے شمار آنکھوں میں آنسواور دلوں میں زخم چھوڑ جاتی ہے، سوگواروں کی سسکیاں اور آہیں کتنے دلوں کو مجرو ح کرتی ہیں،پھر رفتہ رفتہ وقت مرہم پاشی کرکے زخم مندمل اور ماحول بحال کردیتا ہے،یہ ہوتا آیا ہے، ہوتا رہے گا، موت وزیست کی کہانی روز ازل سے کہی اور سنی جاتی ہے اور ابد تک اسی طرح دہرائی جاتی رہے گی، بعض اموات ایسی ضرور ہوتی ہیں جن کی خبر بجلی بن کر گرتی ہے اور مدت مدید کے لئے ویرانی واداسی پیدا کردیتی ہے۔پھوپھا جان کا سانحہئ ارتحال بھی انہی میں سے ایک ہے۔ دادا جان مولانا عبد الوہاب ریاضی (وفات 4/ نومبر 2014ء)، عم گرامی حضرت مولانا عبد اللہ مدنی جھنڈانگری (وفات22/ دسمبر 2015ء)، بابا شیخ الحدیث مفتی جامعہ سراج العلوم حضرت مولاناعبد الحنان فیضی (وفات3/فروری 2017ء) اور اب پھوپھا جان مولانا عبد المنان سلفی (وفات23/اگست  2020ء) رحمہم اللہ کے سانحہئ ارتحال نے مجھے ذاتی طور پہ بہت جھنجھوڑا ہے،  میری زندگی میں یہ شخصیتیں دھوپ کی مانند تھیں، جن سے روشنی ملتی تھی، جن کے سایہئ شفقت نے پڑھنے اور بڑھنے کا حوصلہ دیا، یہ ہستییاں  میرے لئے دیوار تھیں، جو ایک طاقت کا احساس کراتی تھیں۔ کہاں جاؤں اب انہیں ڈھونڈنے۔
1959 ء  میں انتری بازار  جیسے مردم خیزموضع  کے افق سے طلوع ہونے والایہ تابندہ ستارہ عمر بھر لوگوں کو روشنی دیتا رہا، منارہئ نور بن کر سلفیت کی بے لوث نشر واشاعت کی،لوگ فیضیاب ہوتے رہے، 23/اگست2020ء کی تاریخ کیا آئی، رب کائنات نے اس ستارے کو ہماری نظروں سے اوجھل کردیا۔ مَا أَصَابَ مِن مُّصِیْبَۃٍ فِیْ الْأَرْضِ وَلَا فِیْ أَنفُسِکُمْ إِلَّا فِیْ کِتَابٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَہَا إِنَّ ذَلِکَ عَلَی اللَّہِ یَسِیْرٌ (22الحدید)۔
پھوپھا مولانا عبد المنان سلفی ایک بہترین داعی، استاذ، صحافی، منتظم کار، خطیب تھے۔ وہ بڑے سے بڑے پروگرام اور کانفرنسز کو  مرتب کرکے کامیابی سے ہمکنار کرانا جانتے تھے۔ ہندونیپال کے بہت سارے جلسے کانفرنسز اور مختلف النوع پروگرامز کی کامیابی کا سہرا انہی کے سر جاتا ہے۔
بات اگر میں قلم کی کروں جس نے ہر دور میں اپنی طاقت اور اہمیت کا لوہا منوایا ہے، تو پھوپھا  رحمہ اللہ نے  زمانہئ طلب علم  سے ہی  صحافت کی اہمیت و ضرورت کو بھانپ لیا تھا اور اسی ذوق نے انہیں جامعہ سلفیہ بنارس  کے مجلہ المنار کا  مدیر بنا ڈالا۔ میں نے جب قلم اٹھایا اور ٹوٹی پھوٹی سطریں لکھنے لگا تو اس وقت دو شخصیتیں تھیں جنہوں نے میری قلمی اصلاح کر ان سطروں کو قابل اشاعت بنایا- ایک پھوپھا مولانا عبد المنان سلفی رحمہ اللہ اور  دوسری شخصیت تھی مشہور صحافی جناب قطب اللہ خان صاحب حفظہ اللہ- تیسری ہستی تھی  عم گرامی حضرت مولانا عبداللہ مدنی رحمہ اللہ کی؛ جنہوں نے قدم قدم پر حوصلہ افزائی کی؛ یہاں تک کہ جب میں ندوہ سے 2000ء میں عالمیت کر کے گھر لوٹا تو انھیں بیرون ملک کا سفر درپیش ہوا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ اس دوران نورتوحید کی ترتیب اور اداریہ تمہارے ذمہ- دو شمارے کا اداریہ میں نے لکھا لیکن تشفی نہیں ہوئی اور اصلاح کے لئے میں پھوپھا مولانا عبد المنان سلفی رحمہ اللہ کے پاس پہنچ گیا اور انہوں نے اس کے نوک پلک درست کئے-  میں ان شخصیتوں کا الفاظ میں شکریہ ادا نہیں کر سکتا- اللہ ان سب سے راضی ہو-
غالبا سن 2001 ء کی بات ہے پھوپھا رحمہ اللہ کو چنروٹا ایف ایم ریڈیو سے ماہ رمضان میں یومیہ ایک گھنٹہ دعوتی پروگرام کا آفر ملا – پھوپھا نے مجھے اور برادرم سعود اختر سلفی کو بلایا اور کہا تم لوگ اس کی ترتیب دو- پھر انکے اشراف میں ہم تینوں نے پروگرام کو چلایا اور اس دوران ان سے بہت کچھ سیکھنے کوملا-
پھوپھا رحمہ اللہ کی شخصیت؛ اور انکے کارنامے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے جاینگے کیونکہ  وہ ایک معتبر مستند عالم دین و صحافی اور عوام میں محبوب و ہر دلعزیز تھے،  ان سے ہمیں بیحد پیار ملا، ماہنامہ نور توحید اور السراج کی 31 سالہ ادارت انکی صحافتی خدمات کی اہم کڑی ہے،  میں نے بعض نامہ نگاروں کو دیکھا کہ وہ خبروں کی اصلاح کے لئے آپ سے رجوع ہوتے تھے- مارچ  2020ء میں عالمی وباء کورونا کے سبب جب ہند ونیپال میں ملک گیر لاک ڈاؤن ہوا تو اس موقع پر اپنی ملی ذمہ داری سمجھتے ہویے مدارس اور مساجد کے حوالے سے مسلمانوں کے لئے اپیل جاری کی جسے کئی اخبارات نے نشر کیا اور اس کا خاطر خواہ اثر ہوا۔ سوانح نگاری آپ کا پسندیدہ عمل تھا؛ شخصیات کے انتقال پر وہ خوب لکھتے تھے؛ لاک ڈاؤن کے دوران جب جامعہ خیر العلوم کے ناظم جناب ڈاکٹر عبد الباری صاحب کا انتقال ہوا تو پھوپھا نے ان کی شخصیت پر ایک جامع تحریر لکھی؛ اور وہ تحریر مجھے بھی بھیجی تھی جسے میں نے کئیر خبر میں نشر کیا تھا،  غالبا یہ انکی آخری تحریر تھی۔  
بہت سی یادیں ان سے وابستہ ہیں،  وہ شفقت و محبت کے پیکر اب کہاں ملیں گے؛ جن کا وجود ہماری زندگیوں میں مانند چراغ تھا۔ اب تو لگتا ہے کہ تاریکیوں کے سایے دراز ہو چلے ہیں۔رب کائنات سے دست بدعا ہوں کہ وہ آپ کی دینی و دعوتی خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور اعلی علیین میں جگہ دے اور ہم تمام پسماندگان کو صبر کی توفیق دے، گر چہ شکایت باقی رہے گی -
تھی ابھی محفلِ ہستی کو ضرورت تیری



Sunday, 12 February 2017

میر کارواں کا سفر آخرت

 میر کارواں کا سفر آخرت

بقلم: عبدالصبور ندوی جھنڈانگری
نائب ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال

عم گرامی حضرت مولانا عبد اللہ مدنی جھنڈانگری رحمہ اللہ مؤرخہ ۱۷؍ دسمبر ۲۰۱۵ء کو قطر کے نیشنل ڈے کے موقع پر سفیر حمد جاسم الحمر کی دعوت پہ کاٹھمانڈو تشریف لائے تھے، اسی مناسبت سے مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے ذمہ داران کی میٹنگ میں شرکت بھی کرنا تھی، ان کا قیام باغ بازار کے ہوٹل تاج میں تھا،پروگرام میں شرکت کے بعد ۱۹؍ دسمبر کو جھنڈا نگر واپس جانا تھا۔ ۱۹؍ دسمبر بروز سنیچر صبح کے سات بجے تھے، عم گرامی کا فون آیا، کہ میری طبیعت کچھ ٹھیک نہیں، آجاؤ، کہیں چل کے چیک اپ کرالیتے ہیں، میں ہوٹل پہنچا، اس وقت متعدد احباب سے گفتگو اور ان کی خاطر تواضع میں مشغول تھے، ناشتہ کے بعد رائے مشورہ کا سلسلہ شروع ہوا ، بالآخر انہوں نے خود فیصلہ کیا کہ گھر نکل جاؤں، دوپہر ۱۲؍ بجے کی فلائٹ سے ٹکٹ تھا، میں نے ان کا سامان سیٹ کیا ، برادرم محمد أحمد پپو اپنی گاڑی لے کر حاضر تھے کہ ائیر پورٹ تک رخصت کردوں گا، اسی اثناء وہ واش روم گئے اور وہاں سے نکلتے ہی بستر پر گر گئے، میں ان کے قریب پہنچا ، انہوں نے کہا : مجھے کچھ دیر کے لئے چھوڑ دو اور سفر کینسل ہوا، تھوڑی دیر بعد انہوں نے راحت کی سانس لی ، دوپہر کا کھانا کھلایا پھر انہیں میڈیکل کالج کے منموہن کارڈیالوجی سینٹر میں داخل کرایا گیا، وہ خود چل کر ایمرجنسی وارڈ میں بیڈ پر لیٹے مگر اپنے پاؤں پر باہر نہ آسکے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ابتدائی چیک اپ ہوا، بلڈ رپورٹ میں تاخیر ہوئی ، یورین ٹیسٹ کے لئے نرس نے کہا تو آپ ؒ نے جواب دیا یہاں کا واش روم صاف نہیں ہے، مجھے نماز پڑھنی ہوتی ہے اس لئے مجھے علحدہ روم میں شفٹ کر دیا جائے ۔ بار بار وہ اصرار کرتی رہی ، اس پر میں نے کہا : چلئے میرے ساتھ ، وہ اٹھے اور میرے ساتھ واش روم گئے اور سیمپل لے کر واپس آئے، دیر تک مجھ سے اورمیری اہلیہ سے دعوتی احوال وکوائف پر گفتگو کرتے رہے، عشاء کے وقت میں ہاسپٹل سے لوٹ آیا، رات دس بجے ہم سب کے محترم بزرگ انکل جناب مبین خان صاحب نے گھبراہٹ میں فون کیا کہ مولانا صاحب کا دل صرف بیس فیصد کام کر رہا ہے، رپورٹ آگئی ہے اور انہیں آئی سی یو میں شفٹ کیا جارہا ہے، انکی اہلیہ کو فورا کاٹھمانڈو بلوالیں،میں نے گھر پر رابطہ کیا اسی وقت عزیزم جواد سلمہ اللہ کو روانہ کر دیا گیا، ہم لوگوں کے وہم وخیال میں بھی نہیں تھا کہ آپ کی حالت اس قدر تشویشناک ہے،ایک دن قبل اسی ہاسپٹل میں ایڈمٹ ممبر پارلیمنٹ اور سابق وزیر جناب اقبال أحمد شاہ کی عیادت کے لئے وہ خود گئے تھے اور اگلے روز انہیں بھی اسی ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہونا پڑا۔ تقدیر بھی عجیب ہوتی ہے ، کس موڑ پر انسان کو لا کھڑا کرتی ہے، اسے خبر نہیں ہوتی اور اسی پر ہم سب کا ایمان ہے۔
مؤرخہ ۲۰؍ دسمبر ۲۰۱۵ء کا دن آئی سی یو میں بخیریت گزرا، عیادت کرنے والوں کا سلسلہ جاری رہا، بات چیت ہوتی رہی، مسکراتے رہے کسی بھی قسم کی تکلیف کا اظہار نہیں کیا، مجھ سے کہا: یہاں کے علاج سے میں بہت مطمئن ہوں، مگر دل ہنوز ۲۰۔۲۵ فیصد ہی کام کررہا تھا، شام ہوتے ہی پیشاب نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی بڑھ گئی ، اب جگر متاثر ہونے لگا، ضروری علاج جاری تھا، وہ شب بھی کسی طرح گزری۔ مؤرخہ ۲۱؍ دسمبر کی صبح ڈ اکٹروں نے دل کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے نس کے ذریعے ایک باریک پائپ ڈالی،صبح ۱۱؍ بجے تک سب سے بات چیت کرتے رہے ، جب اس پائپ کا منفی اثر ہوا، آپ کو نیند آنے لگی، ارد گرد بیٹھے تیمارداروں سے کہا : اب میں آرام کرنا چاہتا ہوں، اتنا کہتے ہی وہ سو گئے، وہ سوئے کیا، بے ہوش ہوگئے ، آنا فانا وینٹیلیٹر پر رکھ دیا گیا، بیہوشی کے عالم میں ہر ممکن علاج چل رہا تھا، لیکن تقدیر کے قاضی کا فیصلہ ہی کچھ اور تھا، تشویشناکی بڑھتی چلی گئی ، دل کا عمل دس فیصدی تک محدود ہوگیا، گھر سے چچا محترم زاہد آزاد ومحمد اکرم صاحبان کاٹھمانڈو پہنچے، میڈانتا گڑگاؤں سے رابطہ کیا گیا ، ائیر ایمبولینس تیار تھا مگر ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے شفٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا، وے ان کی حالت کو سمجھتے تھے ، لہذا دعاؤں اور دواؤں کا سلسلہ جاری رہا، اگلے دن مؤرخہ ۲۲؍ دسمبر کو بوقت فجر پانچ بجے اٹیک آیا ، طبیعت مزید بگڑتی چلی گئی ، صبح دس بجے پھر اٹیک آیا اور اس بار عم گرامی جانبر نہ ہوسکے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ہر شخص کی آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب رواں تھا، کاٹھمانڈو کے احباب و عقیدتمندوں کا اسپتال میں تانتا لگ گیا، لوگوں کا اصرار تھا کہ کاٹھمانڈو میں بھی نماز جنازہ ادا کر لی جائے مگر امیر جمعیت مولانا محمد ہارون سلفی صاحب نے وقت کی تنگ دامانی کے سبب معذرت کر لی اور ہم سب جھنڈانگر کے لئے روانہ ہوگئے ، اس وقت ملک نیپال کے حالات انتہائی خراب تھے ، ترائی میں چکا جام ، ہڑتال کے سبب ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا کٹھن تھا، ایمبولینس اور ہائس کے ذریعے ایک مختصر سا غمزدہ قافلہ جس میں میری فیملی، جمعیت کے ذمہ داران واحباب تھے، سوئے جھنڈا نگر روانہ ہوا۔دیر رات تقریبا ڈھائے بجے جھنڈانگر پہنچے ، سوگواروں کی ایک بڑی تعداد نے سسکیوں اور آنسوؤں کے ساتھ استقبال کیا، غم واندوہ کا ایک طوفان بپا تھا ، ہر شخص اپنے اس مشفق ، مربی اور سرپرست کے بچھڑ جانے پر ماتم کناں تھا۔
مؤرخہ ۲۳؍ دسمبر کو بعد نماز ظہر ہزاروں محبین ، عقیدتمندوں ، علماء ، صلحاء، وبرادران وطن کی موجودگی میں اس عظیم داعئ اسلام اور میر کارواں نم آنکھوں کو جھنڈانگر کے شہر خموشاں میں سپرد خاک کردیا گیا۔سرزمین جھنڈانگر نے ایسے بڑے جنازے شاذ و نادر ہی دیکھے ہیں:
مت سہل ہمیں جانو، پھرتا ہے فلک برسوں                         
پھر خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں                         
ِہمہ گیرشخصیت: بلا شبہہ عم محترم کی شخصیت ہمہ گیر تھی ، ایک دنیا نے ان کی ذات سے استفادہ کیا ، وہ علمبردان توحید اور داعیان کتاب وسنت کے سرپرست ورہنما تھے ، بر صغیر ہند و نیپال بالخصوص ظلمت کدۂ نیپال میں اس مرد مجاہد نے ملک بھر سے جہالت ، شرک وبدعت کا خاتمہ ، اسلامی معاشرہ میں شریعت کی بالا دستی کے لئے اپنے جوہر خطابت اور ادیبانہ اسپ قلم سے بے مثال جدوجہد کی، وہ بے شمار خوبیوں اور اوصاف کے مالک تھے ، ان کا نمایاں وصف جوہر خطابت تھا، جس نے بر صغیر ہند و نیپال، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ کے علاوہ انڈونیشیا،بلاد خلیج وبرطانیہ تک صرف ان کا نام پہنچا دیا بلکہ ان کے عقیدت مندوں اور شیدائیوں کا ایک بڑا حلقہ تیار کردیا، ایمانی حرارت سے پُر بصیرت افروز خطابات کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا ایک عظیم الشان کام انجام دیا، جس سے ایک بڑی تعداد معاصی وضلات سے تائب سے ہوکر پاسبان کتاب و سنت بن گئی۔ آپ کی مختصر جامع تحریروں نے بیحد مقبولیت حاصل کی، بقول مولانا شمیم أحمد ندوی (مدیر مسؤل ماہنامہ السراج) : ’’مولانا عبد اللہ مدنی چند جملوں میں وہ باتیں کہہ جایا کرتے تھے جس کے لئے مجھے کئی صفحات درکار ہوتے، دریا کو کوزے میں بند کرنے کا ہنر انہی کے پاس تھا‘‘۔ آپ کے اداریوں نے اردو صحافت کو نیا آہنگ عطا کیا، بلیغ طرز اسلوب سب کا من موہ لیتی تھی۔ ان کی شاعری کو پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے، وہ حامد سراجی کے نام سے لکھتے تھے ، ان کی شاعری میں قرآن وحدیث میں وارد بعض واقعات ومفاہیم کی تطبیق بھی دکھائی دیتی ہے ان کی شاعری اسلامی حدود کی بھر پور رعایت کرتی ہے، اس دائرے سے تجاوز کا امکان ہی نہیں۔ رد باطل میں ان کی کئی نظمیں مقبول عام ہیں، ہمیں امید ہے کہ جلد ہی آپؒ کا شعری مجموعہ قارئین کے ہاتھوں میں ہوگا۔ وہ ایک حساس دل کے مالک تھے ، نہایت نفیس اور سلجھی ہوئی شاعری کرتے تھے، ان کا کلام اور تحریر (نثر ونظم) اردو ادب کا اہم اثاثہ ہے، چنانچہ ان کی عظمت کے سبھی قائل نظر آتے ہیں:
ہر ظرف کہاں ہے اس قابل ، بن جائے غم جاناں کا امیں                                  
آج لوگ سہل کلام سننا چاہتے ہیں ، محاسن کلام کا شعور اور ادراک شاذ ہی ملتا ہے ، مگر یہ صفت اور سلیقہ آپ کے کلام میں بدرجہ اتم موجود ہے، وہ ان کہی باتیں بھی بڑے سلیقے سے کہہ دیا کرتے تھے، میر نے کہا تھا: 
شرط سلیقہ ہے ہر اک امر میں                                  
عیب بھی کرنے کو ہنر چاہےئے                                 
آپ کے اخلاق سے ہر شخص متاثر ہوجاتا ، ملاقات کے وقت ہر کسی سے بڑی محبت کا ثبوت دیتے تھے، کاٹھمانڈو کے کئی غیر مسلم احباب نے کہا کہ اگر ان کے ساتھ مزید وقت گزارنے کا موقع ملا تو ہمیں اپنے دھرم کو تبدیل کرنے پر غور کرنا ہوگا، آپ کی ضیافت اور تواضع ہر ایک کا دل جیت لیا کرتا۔ وہ اپنوں اور غیروں میں یکساں مقبول ومحبوب تھے۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال: مولانا عبد اللہ مدنی رحمہ اللہ نے ملک نیپال کے طول وعرض میں پھیلے کتاب وسنت کے علمبرداروں کو ایک لڑی میں پرونے اور ایک پلیٹ فارم پر لانے کی تحریک چھیڑ دی ، اور مشرقی و مغربی نیپال کے سربرآوردہِ شخصیات کو اوائل ۱۹۸۸ء میں جھنڈانگر مدعو کیا، جامعہ سراج العلوم میں میٹنگ رکھی گئی، اس موقع پر آپ نے موضع کمہریا کے جماعتی سطح پر معروف عالم دین مولانا عبد القدوس صاحب (مقیم سعودی عرب)کوبھی مدعو کیا، میٹنگ ہوئی اور سب نے اتفاق کیا کہ پڑوسی ملکوں کی طرح نیپال میں بھی مرکزی جمعیت اہل حدیث کا قیام عمل میں آنا چاہئے۔ خطیب الاسلام مولانا عبد الرؤف رحمانیؒ اس وقت بیرون ملک کے دور ے پر تھے ، لہذا طے پایا کہ خطیب الاسلام آجائیں پھر جمعیت کو تشکیل دیا جائے، اگلے سال یعنی ۱۹۸۹ء میں جمعیت تشکیل پاتی ہے اور امیر أسے بنایا جاتا ہے جو اس مجلس میں موجود ہی نہیں تھا۔ یہ ایک تنظیمی خامی تھی ، ایسا ہر گز نہیں کہ خطیب الاسلام علامہ عبد الرؤف رحمانی ؒ امارت کے مستحق نہیں تھے، بجا طور پہ وہ تھے ، لیکن بعض ہندوستانیوں کی بیجا مداخلت نے علمائے نیپال کے مابین اسی دن تفریق وچپقلش کے زہریلے بیج بو دئے، جس کے اثرات آج تک جمعیت میں پائے جاتے ہیں۔ کُل ملا کر اس تحریک کے بانی حضرت مولانا عبد اللہ مدنیؒ ہی تھے، جسے بعد میں یرغمال بنا لیا گیا۔ اس لئے یہ کہنا سراسر غلط اور تاریخ کے ساتھ نا انصافی ہوگی کہ خطیب الاسلام ؒ جمعیت کے بانی ومؤسس تھے۔
شرپسند مولویوں کا ایک طبقہ ہمیشہ مدنیؒ صاحب کی مخالفت کرتا رہا کہ وہ جمعیت کے کلیدی عہدوں پر براجمان نہ ہونے پائیں اور یہ گروپ ہمیشہ کامیاب رہا، اس لئے کہ مدنیؒ صاحب نے کبھی بھی اپنے آپ کو منصب کے لئے آگے پیش نہیں کیا۔ ممبر پارلیمنٹ جناب مختار احمد صاحب(سرہا) نے تعزیتی جلسہ کے موقع پر کہا تھا: کہ یہ مولانا مدنیؒ کی شخصیت تھی جو اتحاد کے عظیم علمبردار ہونے کا عملی ثبوت پیش کرتی ہے، جب رمول میں جمعیت کے انتخاب کے موقع پر اکثریت آپ کو امیر چننا چاہتی تھی، اس وقت ۹؍ اضلاع میں کمیٹیاں تھیں، پانچ اضلاع کے لوگ مدنی صاحب کی حمایت میں تھے، کچھ لوگوں نے جمعیت کو زبردستی موروثی شکل دینے کی کوشش کی تھی، اس وقت اکثریت نے مدنیؒ صاحب سے کہا کہ الگ جمعیت قائم کر لیتے ہیں، اور مدنی صاحب نے لوگوں کو روک دیا کہ نہیں، ہم کسی بھی قسم کے اختلاف کا سبب نہیں بنیں گے، اور ایسا ہی ہوا۔
مؤرخہ 14؍ مارچ۲۰۱۵ء کو جمعیت کا انتخاب نو ہوا،جس میں مولانا محمد ہارون سلفی صاحب امیر منتخب ہوئے، انہوں نے اسی مجلس میں مولانا عبد اللہ مدنی ؒ کو جمعیت کا سرپرست بنائے جانے کا اعلان کیا، جس پر شوری کے اراکین نے بیک آواز تائید کی۔ آپ کو روئیت ہلال کمیٹی کا صدر بھی نامزد کیا گیا، اور ہر ماہ آپ ہجری مہینوں کا اعلان کرتے رہے، سرپرستی کا حق ادا کیا، جمعیت کے پاس کوئی مستقل عمارت نہیں تھی اس کے لئے آپ نے گرانقدر مادی تعاون پیش کیا تھا، زلزلہ زدگان کی مدد بڑے پیمانے پر کی تھی، ذمہ داران کے مابین جب بھی اختلاف رائے ہوتا ، سب آپؒ کی طرف رجوع ہوتے اور آپ کی رائے حتمی رائے مان لی جاتی، اب کہاں وہ صورت نظر آئے گی!
تھی وہ ایک شخص کے تصور سے                                       
اب وہ رعنائی خیال کہاں                                       
عم گرامیؒ سے میرا تعلق: یہ تعلق بہر حال عام نہیں تھا، زمانۂ طلب علم سے ہی خصوصی عنایت وشفقت حاصل رہی ہے،گائڈنگ، حوصلہ افزائی اور تکریم کا سلسلہ ہمیشہ جاری رکھا، اور مجھ سے جہاں تک ہوسکا ان کی خدمت میں حاضر رہا،متعدد امور میں ان کی رائے میرے لئے بہت سود مند رہی ہے، گھرسے باہرکئی بار مہمانوں سے تعارف کراتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا، میرا لڑکا ہے اور کئی بار بھتیجا کہہ کر تعارف کرایا، ان کے اس انداز نے مجھے ان سے بہت قریب کردیا، ندوۃ العلماء لکھنؤ میں جب میں زیر تعلیم تھا تو میری تحریریں اخبارات میں چھپتی تھیں تو عم گرامی بہت خوش ہوتے ، اور بعض تحریروں کا دوسروں سے ذکر بھی کرتے ، ۲۰۰۰ء میں جب ندوہ سے عا لمیت کر کے گھر پہنچا توآپ کو ؒ ایک سفر پر نکلنا پڑا، جاتے جاتے مجھ سے کہہ گئے کہ ماہنامہ نور توحید کی ترتیب کے ساتھ اداریہ بھی لکھ دینا، یہ پہلا موقع تھا کہ میں نے کسی رسالہ کا اداریہ تحریر کیااور پے در پے دو اداریے (اسرائیلی جارحیت، نیکیوں کا جشن)لکھے۔ یہ ان کی طرف سے زبردست حوصلہ افزائی رہی، میری ترتیب سے بہت خوش تھے، اور مسلسل صحافتی ذوق کی ترغیب دلاتے رہے، عم مکرمؒ کے دروس، اور خطابات سے میں نے بہت استفادہ کیا اور کوشش کی کہ ان کا طریقہ اختیار کرلوں مگر ایسا نہ ہوسکا، وہ انتہائی بلیغ اور مختصر خطاب کرتے، اور کئی بار رقت آمیز خطاب ہوتا کہ سامعین رو پڑتے ۔۲۰۱۳ء میں جامعۃ الملک سعود سے فراغت کے بعد میں نیپال لوٹاتو جھنڈانگر کی بجائے کاٹھمانڈو کو مقر عمل وجائے معاش کے لئے ترجیح دی، مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے دفتر سے بھی منسلک ہوا، اور مارچ ۲۰۱۵ء میں جب عہدیداران کا انتخاب ہوا تو میں نائب ناظم اور وہ سرپرست جمعیت بنائے گئے،جمعیت کو مستحکم کرنے کے لئے مفید مشوروں کے ساتھ عملی اقدام کی جانب ترغیب دلاتے، ان کے ذمے جو بھی کام سپرد کیا گیا انہوں نے بحسن و خوبی انجام دیا،وہ اس شعر کے بھر پور مصداق تھے:
نگہہ بند ، سخن دلنواز، جاں پر سوز                                
یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لئے                                
جمعیت کی میٹنگوں میں ان کی رائے نہایت قیمتی ہوتی تھی، سنجیدہ شائستہ اسلوب میں گفتگو کرتے ، اور ہر ایک کو متوجہ کر لیا کرتے تھے۔ اس دوران میں نے کئی تنظیمی اصول وطور طریقے ان سے سیکھے۔کاٹھمانڈو پہنچنے پر مجھے فورا خبر کرتے اور میں بھی برابر ان سے رابطے میں رہتا، متعدد اسفار اور جلسوں میں ان کے ساتھ رہا، انتقال سے ڈیڑھ سال قبل بھی ایک مرتبہ انہیں کاٹھمانڈو کے گنگا لال ہارٹ ہاسپٹل میں ایذمٹ کرایا گیا تھا اور تین دنوں کے جانچ و چیک اپ کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی تھی، اس بار بھی جب ہم لوگوں نے انہیں ٹیچنگ میں ایڈمٹ کرایا تو یہی اندازہ تھا کہ جنرل چیک اپ کے بعد چھٹی مل جائے گی، مگر اللہ عزوجل کو منظور نہ تھا :
لائی حیات آئے ،قضا لے چلی چلے                                 
اپنی خوشی نہ آئے، نہ اپنی خوشی چلے                                 
جب بھی جھنڈانگر کے شہر خموشاں کی زیارت کی توفیق ہوتی ہے تو عم گرامیؒ کی قبر پر ضرور حاضر ہوتاہوں، دعاؤں کے ساتھ ضمیر جعفری کا یہ شعر گونجتا رہتا ہے:
رنگوں کا خرمن سوتا ہے                                      
بن میں چمن سوتا ہے                                      
کتنے خوابوں اور پھولوں کا                                      
اک البیلا پن سوتا ہے                                      
سالک راہ ورسم محبت                                      
محرم اہل فن سوتا ہے                                      
خلاق دو عالم کے حضور دست بدعا ہوں کہ الہاٰ ! ان کی لغزشوں کودرگزر کر، درجات بلند فرما، ان کی قبر کو بقعۂ نور بنا دے، اور ان کا ٹھکانہ فردوس میں بنا(آمین) 
* * *

Friday, 26 February 2016

فضیلۃ الشیخ العم عبد اللہ المدنی فی ذمۃ اللہ



نجم تألق فی السماء ثم انکسر 

 فضیلۃ الشیخ العم عبد اللہ المدنی فی ذمۃ اللہ 
بقلم: عبد الصبور عبد النور الندوي


انی ألمح نجما ساطعا قد أ شرق بنورہ و أسدل ضوء ہ فی الأرجاء ؛ نجم أنھی بعمرہ الثالث و الستین انکسر فی ۲۲ دسمبر ۲۰۱۵ م. الموافق ۱۱؍ ربیع الأول 1437ھ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ نجم أبھر الجمیع بجمالہ ، وأثر بأسلوبہ ، نجم لہ مکانۃ ، وصدر ، ولہ انتماء.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ احتل بمرتبۃ عالیۃ ، مرتبۃ عریقۃ ۔۔۔۔۔ تمیز بالمحبۃ والعطاء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نجم لفت الانظار۔۔۔۔۔۔۔ عنوانہ الصداقۃ ۔۔۔۔۔ والوقار۔۔۔۔۔ کل المحبۃ والاخاء۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ نجم أحبہ الجمیع ۔۔۔۔۔ واحتل مکانۃ فی القلوب ۔۔۔۔۔۔ شق دربہ ۔۔۔۔۔۔۔ رسم طریقہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نجوم المعالی ولہ احتواء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نجم بریق اسمہ ۔۔۔۔۔۔ شاسع فی الفضاء ۔۔۔۔۔۔ نقول لہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللھم اغفر لہ وارحمہ و اسکنہ فسیح جناتہ انہ علی کل شئی قدیر.. فلا ریب أن موت العالم خطب جلل وبلاء کبیر ، کان دورہ عظیما،وأثرہ کبیرا کانت المصیبۃ بفقدہ أشد و یعتبر خسارۃ ورثۃ النبوۃ: وما کان قیس ھلکہ ھلک واحد ۔۔۔۔ولکنہ بنیان قوم تھدما وقال الشاعر أیضا: لعمرک ما الرزۃفقد مال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ولا شأۃ تموت ولا بعیر
ولکن الرزےۃ فقد شخص۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یموت بموتہ خلق کثیر

اسمہ ونسبہ :
أبو عبد السلام عبد اللہ بن عبد التواب بن محمد زکریا بن عید اللہ بن منور بن طھور الجندا نغری ، نسبۃ الی مولدہ قریۃ "جندا نغر " اشتھر بالمدني نسبۃ الی المدینۃ المنورۃ -حیث أنہ أکمل دراسۃ البکا لو ریوس فی الشریعۃ من الجامعۃ الاسلامیۃ با لمدینۃ المنورۃ - مولدہ ونشأتہ : ولد رحمہ اللہ فی عام ۱۹۵۵م الموافق ۱۳۷۴ھ بقریۃ -جندا نغر -کبل وستو نیبال من أسرۃ علم و دین فأبوہ الشیخ عبد التواب رحمہ اللہ کان متدینا و شاغفا بالقرآن الکریم ، و جدہ الشیخ محمد زکریا رحمہ اللہ کان من أھل العلم وأھل التقوی و الصلاح و معروفا بشخصیۃ دینیۃ بارزۃ فی المنطقۃ فھدی اللہ علی یدیہ مءآت الأسر من الضلال الی نور الھدایۃ وأعمامہ أیضا مشھورین بالعلم و الصلاح ،فتفتح وعیہ بینھم و بدأالدراسۃ باشراف جدہ و أکمل الابتدائیۃ -من مدرسۃ سراج العلوم السلفیۃ بجندا نغر و سافر الی بنارس فا لتحق بالجامعۃ السلفیۃ وأکمل الثانویۃ والعالمیۃ و تفقہ بمشائخہ العباقرۃ فی بنارس ثم التحق بجامعۃ ندوۃ العلماء بلکناؤ و دخل فی التخصص فی الأدب العربی ولم یکمل الا سنۃ فجاء اشعار القبول من الجامعۃ الاسلامیۃ بالمدینۃ المنورۃ فالتحق ھناک بکلیۃ الشریعۃ و نھل من منھلھا الصافی وعینھا العذبۃ ثم تخرج منھا عام ۱۹۸۱م و رجع الی بلادہ داعےۃ الی اللہ ومدرسا العلوم الشرعےۃ وبدأ الأعمال الدعویۃ و التعلیمیۃ۔
أعمالہ: وقد أوقف نفسہ ۔رحمہ اللہ ۔علی خدمۃ الشریعۃ الاسلامیۃ ونشر مبا دءھا وأحکامھا و ھدایۃ الناس و توجیھھم وجھۃ الخیر والصلاح ، فذھب الی الجامعۃ السلفےۃ بجنکفور، نیبال مدرساوداعےۃ ، وقضی ۴ سنوات ھناک فتنورت المنطقۃ الشرقےۃ من خدماتہ الدعوےۃ، وخلال تدریسہ خطر بالہ بأن العاصمۃ ۔ کتمندو۔ خالےۃ من الدعوۃ و الدعاۃ وھي في أمس الحاجۃ للعمل الدعوي ، فاستقر في کتمندو وأقام المصلی للسلفیین والجمعۃ، وبدأ الجہود ، فتاب علی اللہ أکثر من مائتی شخص من بدعات وخزعبلات وتأثربہ کثیر من المبتدعین وغیر المسلمین من شخصےۃ متمیزۃ ذي أخلاق فاضلۃ، وما زال فی عملہ حتی طلب عمہ الشیخ عبد الوھاب الریاضي ۔رحمہ اللہ۔ الی جندا نغرلتأسیس أول مدرسۃ البنات الاسلامےۃ في الدولۃ وکانت محاولات عدیدۃ من قبل عمہ لانشاۂا وکان یشعر بحاجۃ المجتمع الیہا، فأنشأ مع عمہ مدرسۃ خدیجۃ الکبری للبنات في عام ۱۹۸۸م ومع مرور الزمن ازدھرت المدرسۃ وتطورت من مرحلۃ الابتدائےۃ الی الفضیلۃ والتخصص في التدریس، فذاع صیتہا في الہند ونیبال، واستفادت الوف من بنات الأمۃ منہا، وأحسنت سمعتہا، وأصلحت أسرھا ووقفت دورھا الی القیام ببےءۃ دینےۃ ومجتمع مثالي۔ والشیخ رحمہ اللہ کان أدیبا بارعا باللغۃ الأردیۃ ولہ نظم و نثر یتمتع بأسلوب سھل جمیل جذاب متفردلا یکاد یشبھہ أحد یمکن أن یوصف بأنہ السھل الممتنع فیہ تظھر عباراتہ أنیقۃ مشرقۃ فیھا جمال ویسر وھکذا مکنہ أن یعرض أخطر القضایا والأفکار بأسلوب یطرب لہ المثقف ویر تاح لہ العامی و یفھمہ من نال أیسر حظ من التعلیم و اشتھر الشیخ عبد اللہ بسبعۃ أفقہ و کثرۃ تجوالہ و حضور ذھنہ و ذاکرتہ القویہ و لذلک تجئی کتاباتہ و خطبہ مشتملۃ بصفۃ الاعتدال بعیدۃ عن الافرط و التفریط- ولہ کتاب بالأردےۃ ’’سوئے حرم‘‘، و کان یستعیر اسمہ في الشعر’’حامد سراجي‘‘ وقلما الناس یعرفہ ھذا الاسم المستعار۔ ولہ مءآت من السیدیہات من خطب و محاضرات مفیدۃ۔ و أصدر مجلۃ اسلامیۃ شھیرۃ باسم "نور توحید "بالأردیۃ فی ۱۹۸۸م ومازالت تصدر من مرکز التوحید ۔۔۔ وکان الشیخ رئیس الادارۃ علی التحریر طوال حیاتہ و دائما یکتب کلمۃ التحریر باسم "شعور و آگہی "فاشتاق الناس بأسلوبہ الرائع الممتع فکانو ا فی انتظار کل شھر لقراء ۃ کلمۃ التحریر ۔ولأجل ذلک احتلت المجلۃ مکانۃ مرمو قۃ بین المجلات الأردیۃ ۔۔ علما بأن المجلۃ ھی أول مجلۃ أصدرت باللغۃ الأردیۃ فی دولۃ نیبال - والجدیر ذکرہ بأن الشیخ کان في الخارج فأمرني بکتابۃ کلمۃ التحریر ، فکتبت مرتین لشہرین في عام ۲۰۰۰م۔ ٰ وکانت مساجلاتہ تملأ اأاوساط الفکریۃ و الأدبیۃ طولا و عرضا ۔فخلال مسیرتہ الدعوےۃ سافر الی الہند، وبنجلا دیش، وباکستان، وسریلانکا، ومالدیف، و دول الخلیج، وبریطانیا، واندونیسیا مرات عدیدۃ للمشارکۃ في المؤتمرات والندوات والملتقیات العلمےۃ والدعوےۃ ، و مشارکتہ في التلفاز مثل: قناۃ بیس ، قناۃ ام بي سي، قناۃ أے بي سي، قناۃ زي سلام، قناۃ ای تی في الأردےۃ، وغیر ذلک فاستفاد الکثیر من خلق العالم من القاء محاضراتہ ، وخطبہ، ودروسہ، وبحوثہ۔ فربنا یتقبل منہ ویجعل ذلک في موازین حسناتہ۔ وکان الشیخ رحمہ اللہ راعیا لجمعےۃ أھل الحدیث المرکزےۃ بنیبال، و هو مؤسس فكرة انشاء الجمعية و دائما یفکر لازدھارھا ورقیتھا،وخدمها 26 عاما منذ تأسيسها، وبذل الجہود لتطویرھا وحضر دائما بکل دعم واستعداد للجمعےۃ۔ اللہم تقبل خدماتہ۔ وکان شاغفا بالقراء ۃ و الاطلاع و أعطاہ اللہ حب العلم ورزقہ الذکاء و سرعۃ الاستیعاب فھو أدیب و عالم دین وخطیب اسلام و داعیۃ الی اللہ کان محبا للاجتماع بالناس فأعطاہ اللہ القدرۃ علی مخاطبتھم و علی اختلاف مشاربھم بأسلوب مؤثر وأعطاہ روح الفکاھۃ و حلاوۃ الأسلوب و الابتکار فی العرض و القدرۃ علی الاقناع ۔۔فوصل الی قلوب الکثیرین -
آخر أیام من حیاتہ : کان الشیخ رحمہ اللہ مریض سکر و قلب منذ زمان فأدخل المستشفی مرات والأطباء نصحوا لہ بقلۃ السفر لکن الداعیۃ لم یتوقف مسیرتہ الدعویۃ بل تواصل العمل وکرسہ و شارک فی البرامج طویلۃ الأیام وعندما سافر الی کتمندوعلی دعوۃ سفیر دولۃ قطر یوم ۱۸ دیسمبر ۲۰۱۵ م فا ستقبلناہ فکان بشا شا و التقی مع سفراء الدول و الأحبۃ فی کتمندو و الیوم التالی کان حاجزا بالعودۃ الی کفلوستو وقبل عودتہ اتصل بی واشتکی بالتعب وقلۃ التنفس، فأدخلناہ في مستشفی تیجنغ، وکنا ظننا بأنہ یخرج بعد الفحوصات الیسیرۃ، وبعد الفحوصات ظہرت حالتہ الی غیر جید، فالأطباء دخلوہ في العنایۃ المرکزۃ وقالوا لنا بأن القلب یشتغل الی ۲۰% فقط، فعالجوہ وکان الشیخ مطمئنا علی نفسہ وفارحا، ودائما یبتسم عند العیادۃ، وما عندہ أی شکوی، کأنہ راض علی قضاء اللہ وقدرہ، فأغمي علیہ یوم الاثنین من تاریخ ۲۱؍ دیسمبر، فوضعوہ علی فینتیلیتر ولم یعافی جسدہ حتی اتم اللہ قضاء ہ فمضی الی حیث یمضی کل حي وفاضت روحہ علیھا "رحمہ اللہ"صباح الثلاثاء الساعۃ العاشرۃ من ۲۲ دسمبر ۲۰۱۶م فی قسم العنایۃ المرکزۃ بمستشفی "تیجنغ،مرکز منموھن کاردیالوجي "بکتمندو، ودفن فی الیوم التالی ۲۳ دسمبر ۲۰۱۶م بعد الظھر فی مقبرۃ "جندا نغر " بین أ لوف من المحبین و العلماء و طلاب العلم و التجار وعامۃ الناس من المسلمین وغیر المسلمین، بعد ما صلی علیہ فی میدان جندا نغر بامامۃ الشیخ عبد الرحمن المبارک فوری خلف الرشید شیخ الحدیث 
عبید اللہ الرحمانی المبارک فوری صاحب مر عاۃ۔ رحمہ اللہ۔  
نسأل اللہ تعالی أن یرحمہ و یغفرہ ویسکنہ في جنات الفردوس ویجزیہ عن المسلمین خیر الجزاء -
 -